پاکستان میں سیلاب .... بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اپیل

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Floods in Pakistan
Appeal to overseas Pakistanis



پاکستان   میں سیلاب .... بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اپیل 



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

صل اللہ تعالیٰ حبیبہ  محمد وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
حالیہ  سیلاب سے پاکستان میں  کروڑوں لوگ  متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان اور سندھ میں تباہی زیادہ ہوئی ہے۔  سیلاب کی تباہ کاریوں سےنمٹنے کے ساتھ ساتھ  بعد از سیلاب کئی مسائل پاکستانی قوم کے سامنے ہیں۔ ان میں ملیریا، ڈینگی، ہیضہ، ٹائی فائیڈ اور دیگر بیماریوں کی  وجہ سے  جو صحت کے مسائل ہیں ایک تو وہ ہیں۔ اس کے علاوہ فصلیں، باغات اور کاروبار  لوگوں کے تباہ ہوئے ہیں۔  ان کی وجہ سے  بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا، بےگھر افراد  کی آباد کاری  و بحالی کے مسائل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بالکل بند ہوگئی ہیں۔  تعلیمی سرگرمیوں کے احیاء کی ضرورت پیش آئے گی۔ یہ سارے بڑے سیریس قسم کے مسائل ہیں  جن کی شدت اور جن کی وسعت بہت زیادہ ہے۔ 
مصیبت کے اس وقت پر پوری پاکستانی قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔   وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے طور پر  اس وقت میں ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس  ملک کے دور دراز علاقوں میں ریلیف کے کام کر رہی  ہیں اور  کئی فلاحی تنظیموں کے رضاکار میدان عمل میں ہیں۔  تاہم اتنے  بڑے پیمانے  پر تباہی  ہوئی ہے  کہ اس کا مقابلہ  پاکستانی قوم تنہا نہیں کر پائے گی۔ 
اس لیے ضرورت ہے کہ بین الاقوامی برادری اس تباہی کی وسعت اور شدت کے مطابق پاکستان کی مدد کے لیے آگے آئے۔ پاکستان کے برادر ملک ترکی نے اس مصیبت میں فوراً  ہمیں ریلیف کا سامان بھجوایا۔ اس کے علاوہ دوسرے ہمارے دوست ممالک نے  ہمارے امدادی  کاموں میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ اس سے آگے بڑھ کر ترکی کے صدر    اور پاکستان میں بہت مقبول لیڈر  رجب طیب اردگان    نے یہ ایک تجویز دی ہے کہ پاکستان میں جو مسائل آئے ہیں سیلاب کی وجہ سے ان کے پیش نظر پاکستان کے ذمہ جو قرض ہے اسے معاف کیا جائے۔  اس کے علاوہ برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب  نے بھی  یہ تجویز دی ہے کہ پاکستان کے ذمہ قرضے معاف کیے جائیں۔
But صدر طیب اردگان کا بہت شکریہ۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ کا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے ہم یہ کہیں گے کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، یورپی ممالک آسٹریلیا، جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں جو پاکستانی شہری ہیں، جن کے پاس وہاں کی شہریت ہے وہ اپنے اپنے ممالک میں اس مشکل وقت میں ایک طریقے سےسفارت کاری کا  فریضہ انجام دیں اور وہ اپنےممالک میں عوامی نمائندگان، اراکین پارلیمنٹ اور حکومتی  اداروں  سے ملیں اور ان سے یہ درخواست کی جائے کہ  وہ اپنی حکومتوں یہ کہیں کہ جن حکومتوں نے پاکستان کو قرضے دیے ہوئے ہیں  وہ اپنی حکومتوں کو کہیں کہ پاکستان کی مدد کا ایک طریقہ یہ ہے کہ  اس کے ذمہ بین الاقوامی قرضے معاف کیے جائیں اور یہ بھی کہیں کہ جو مالیاتی ادارے ہیں  جیسے IMF ہے، ورلڈ بینک ہے اور ایشین  ڈیولپمنٹ بینک ہے   یا دوسرے مالیاتی ادارے ہیں  ان سے بھی یہ حکومتوں کے ارکان یہ سفارش کریں کہ  وہ پاکستان کے ذمہ قرضےمعاف کردیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے آبائی وطن کی ہمیشہ بہت خدمت کی ہے اور یہ ایک بہت نازک موقع ہے اس  موقع پر توقع  ہے کہ یہ پاکستانی  سفارت کاری کا فریضہ  بھی بہت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے۔  
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت  کروڑوں پاکستانیوں کو سیلاب کے اثرات سے نکلنے کے لیے اور ان کی بحالی کے لیے بہت مددگار ہوگی۔
جذاک اللہ.... بہت بہت شکریہ....السلام و علیکم!


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے