میلاد النبی - شکر کے تقاضے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



میلاد النبی - شُکر کے تقاضے


 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


صل اللہ تعالیٰ علی حبیبہ  محمد  وآلہ وصحبہ وسلم


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ


عید میلاد النبی  بہت مبارک ،


الحمد للہ ....اپنی  اس فانی اور محدود سی زندگی میں ایک مرتبہ پھر ہمیں یہ موقع مل رہا ہے کہ ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں   اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے  حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا ذکر کریں اور  آپﷺ پر  صلوٰۃ و سلام بھیجیں ۔


حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت نوعِ انسانی پر اللہ تعالیٰ کا عظیم ترین احسان ہیں۔


حضرت محمد رسول اللہ ﷺ  نورِ اول ہیں، نبی ٔآخر ہیں، انسانِ کامل ہیں، خیر الانام  ہیں،  باعث تخلیق کائنات ہیں ۔


اللہ کے محبوب نبی ﷺ کے ذکر کے لئے کسی مہینے ، کسی دن ، کسی لمحہ کی کوئی تخصیص تو نہیں ہے۔ ہر مہینہ ذکرنبوی کا مہینہ ہے۔ ہر دن نبیکریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذکر کا     دن ہے،  ہر لمحہ  حضرت محمد رسولاللہ ﷺ  کے ذکر کا لمحہ ہے ، تاہم کچھ اوقات بعض واقعات کی نسبت سے خاص ہوجاتے ہیں۔  


ربیع الاول کے مبارک مہینے کی  حضرت محمدﷺ کی پیدائش کی نسبت سے خصوصی اہمیت ہے۔  اس تعلق کی بناء پر امت مسلمہ کے لیے  یہ مہینہ بھی مبارک ومحترم ہے۔ اسے عیدمیلادالنبیﷺ بجا طور پر کہا جاتا ہے  ۔ دیکھیے  !.... عیدالفطر اور عید الاضحیٰنبیکریم علیہ الصلوٰۃ والسلام  حضورﷺ کی آمد کے باعث ہی ہمارے لئے تہوار بنے۔ ربیع الاول کے دوران    دنیا بھر میں مسلمان ذکر نبیﷺ کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں۔ اس ماہِ مبارک میں مسلمانانِ  عالم اللہ کے اس احسان ِ  عظیم پر خصوصی اہتمام کے ساتھ انفرادی و اجتماعی طور پر  اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔


 


اب ایک سوال یہ ہے کہ حقیقی معنوں میں یہ شکر کیسے ادا ہو…؟


کیا زبان سے ‘‘اللہ تیرا شکر ہے’’ … کہہ دینے سے اس نعمت پر شکر کے تقاضے پورے ہوجائیں گے؟


جواب کسی اور سے نہیں اپنے دل سے پوچھ لیجئے۔


میرا دل تو کہتا ہے  کہ… نہیں!....


اگر آپ بھی اس خیال سے متفق ہیں تو کیوں نہ اس برس ماہِ

ربیع الاوّل میں عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ہم یہ عہد بھی کریں کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے اُمتی ہونے کا عملی شکر ادا کرنے  اور  اس نعمت کا حق ادا کرنے کے لیے  خود کو تیار کرنا شروع کریں گے۔


ہم یہ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اُمتِ وسطی اور خیر اُمت کے رکن ہونے کے باعث ہم پر کیا ذمہ داریاں  ہیں اور ان

ذمہ  داریوں کی درست ادائی کس طرح ممکن ہے…؟


اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے :


وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا


 وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَO


ترجمہ:‘‘اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوششیں کیں ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیں گے اور بے  شک اللہ احسن عمل کرنے والوں  کے ساتھ ہے’’۔  [سورۂ عنکبوت۔آیت 69]


اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے ہر اُمتی کو  اس دنیا میں  اپنا کردار صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق ملے ،


اس کام میں ہمیں  اللہ تعالیٰ کی مدد ملے ۔ 


آمین یا رب العالین بحق رحمۃللعالمین صلی اللہ  علیہ وسلم


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ


 


 


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے