Marriage Fixed before the end of Wazifa
وظیفے کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی
رشتہ طے ہوگیا....
محترم وقار عظیمی صاحب....! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
ہم تین بہنیں ہیں۔ بڑی اور چھوٹی بہن کی شادی بروقت ہوئی۔ منجھلی بہن کے رشتوں میں بہت رُکاوٹیں رہیں۔ لوگ دیکھنے کے لیے آتے تھے لیکن بات آگے نہیں بڑھتی تھی ۔ چھوٹی بہن کے لیے کئی رشتے آئے۔
منجھلی بہن نے والدین سے بہت اصرار کیا کہ میری خاطر چھوٹی کے رشتے میں تاخیر نہ کی جائے۔ گو کہ چھوٹی بہن کی شادی منجھلی بہن کے اصرار پر ہوئی لیکن اس کے بعد سے منجھلی بہن بہت خاموش ہوگئی تھیں ۔ وہ کسی سے کہتی تو کچھ نہیں تھیں لیکن ہم سب گھر والوں کو ان کے احساسات کا پورا اندازہ تھا۔ ان کی عمر اٹھائیس سال ہوچکی تھی۔ ہماری امی اور وہ بہن بھی کئی وظائف پڑھ چکی تھیں لیکن لاحاصل....
ایک دن سلسلۂ عظیمیہ کے زیرِ اہتمام ہونے والی ایک محفل میلاد میں ہماری امی کو ایک وظیفہ بتایا گیا۔ ساتھ میں آپ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ہر ماہ اپنے گھر میں محفل میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے۔
گھر پر محفل میلاد اور اس وظیفے کی برکت سے چالیس دنوں کے اندر اندر ہی ہماری بہن کا رشتہ بہت اچھے گھرانے میں طے ہوگیا ۔
درود شریف :
اللّٰهُـمَّ صَـلِّ عَلَى مُـحَمَّد وَعَلَى آلِ مُـحَمَّد بِـعَدَدِ كُلِّ ذَرَّة مِائَةَ أَلْف أَلْف مَـرَّةوَباَرِكْ وَسَلِّمْ.....
101 مرتبہ اسم الٰہی
یاوہاب
، اکیس مرتبہ سورہ ٔ بقرہ کی آیت 163،
اکیس مرتبہ سورۂ حشر کی آیت 24
پھر 101 مرتبہ اسم الٰہی
یاوہاب
اور آخر میں درود شریف پڑھ کر
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے بارگاہ رب العزت میں دعا کی جائے۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز کیا جائے۔
گھر میں ہر ماہ محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے ۔