ڈپریشن سے نجات کے لیے دعا

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

Pray for Relief from Depression 



ڈپریشن سے نجات کے لیے دعا 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی


سوال:  

میری عمر چالیس سال ہے میری شادی کو دس  سال ہوگئے ہیں۔ ایک  بیٹی اوردوبیٹے ہیں۔  شوہر روزگار کے سلسلے میں پانچ سال سے بیرون ملک مقیم ہیں۔گھر اوربچوں کی تمام ذمہ داری میرے اوپرہے۔ میں دوسال سے میکے میں ہی رہ رہی ہوں ۔ میں ذمہ داریوں کی وجہ سے  بہت ڈپریشن کا شکار رہتی ہوں۔ چھوٹی چھوٹی بات سے ٹینشن  ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر علاج بھی چل رہاہے۔ اپنے آپ کو بھی سمجھاتی ہوں لیکن طبیعت نہیں سنبھلتی۔ ذرا سا کام کرتی ہوں  توتھک جاتی ہوں۔ شوہر بھی بہت سمجھاتے ہیں لیکن میری سمجھ میں کچھ  نہیں آتا۔ دل میں اداسی اورمایوسی چھائی رہتی ہے۔  ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ میں کبھی خوش  نہیں رہ سکتی ۔  اللہ کا دیا سب کچھ ہے لیکن میں اپنے اندر خوشی محسوس نہیں کرتی۔ اپنی تمام ذمہ داری زبردستی پوری کرتی ہوں۔ ہر وقت جسم میں درد، سستی، کاہلی رہتی ہے۔ آپ مہربانی فرماکر ایسا عمل بتائیں کہ میری مایوسی اورادادی ختم ہوجائے اورمیں خوش رہنے لگوں۔ 


جواب:

ہر نماز کے بعد سومرتبہ اسم الٰہی

 یَامُقْسِطُ 

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعاکریں۔ یہ عمل کم ازکم چالیس روزیا دوماہ تک جاری رکھیں۔  چلتے پھرتے  وضو بے وضو کثر ت سے اسم  الٰہی 

یا حی یا قیوم 

کا ورد کرتی رہیں۔ ہرجمعرات کے دن گیارہ یا  اکیس روپے خیرات کردیا کریں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے