تزکیہ نفس

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



تزکیہ نفس 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی


قرآن سے ہدایت لینے اور سنت مبارکہ سے فیض  پانے کے لیے   تزکیہ نفس کی اہمیت اور ناگزیریت کو  سمجھنا ضروری ہے ۔ 

سب اچھے کام (احسن عمل) اپنے نتائج کے لیے  تزکیہ  سے جڑے ہوئے ہیں۔

تزکیہ نفس ایک جامع(Comprehensive)عمل ہے۔ صفائی اور پاکیزگی اس  عمل کا ایک حصہ ہے۔ تزکیہ نفس دراصل نظام قدرت کی پیروی کے لئے  انسان کی صلاحیتوں کو نشوونما دینا ہے۔  یہ عمل انسان کی صلاحیتوں کو ترقی دے کر ان کے مثبت استعمال کا ذریعہ بنتا ہے۔ 

نفس کا تزکیہ  انسان کی نیت سے منسلک ہے۔  تزکیہ نفس کا پہلا اثر یہ ہوتا ہے کہ انسان کی نیت خالص ہونے لگتی ہے۔ اس کی زبان اور دل ایک ہوتے ہیں۔ تزکیہ نفس کے زیر  اثر   انسان  کی سوچ مثبت ہوتی ہے۔ اس کااظہار انسان کے رویوں اور طرزعمل سے ہوتا ہے۔

تزکیہ نفس کے باعث ایک بندہ  اللہ کی تابع داری سیکھتا ہے ۔ 

تزکیہ نفس کے ذریعے  انسان کی ذات کا ارتقا ہوتا ہے۔ ایسا بندہ   اپنی صلاحیتوں کو اللہ کے بتائے ہوئے اور اللہ کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل کے لیے استعمال کرتا ہے۔ 

تزکیہ نفس  کا مخاطب یا مقصود (Beneficiary)  ہر انسان خود ہے۔ اپنی بہتری کے لیے ، اپنے ارتقا کے لیے مجھے خود سعی کرنی ہے۔




ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی


سلوک کی راہیں

روحانی ڈائجسٹ، سے اقتباس

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے